یورپی کرکٹ لیگ میں انوکھے کیچ سے سب حیران

0
182
یورپی کرکٹ لیگ میں انوکھے کیچ سے سب حیران

یورپی کرکٹ لیگ میں انوکھے کیچ سے سب حیران

مشہور یورپی کرکٹ لیگ جو کہ ایک T10 کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں مختلف یورپی ممالک کے کرکٹ کلبز شامل ہیں، اس کا اہتمام یورپی کرکٹ نیٹ ورک کی جانب سے کیا گیا ہے۔

یورپی کرکٹ لیگ کے 1 میچ کے دوران حیرت انگیز کیچ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا، بلے باز نے گیند کو زور دار شاٹ مارا، باؤنڈری لائن کے پاس موجود فیلڈر کیچ لینے میں تو کامیاب رہے، لیکن اس دوران وہ غیر متوازن ہو گئے۔

فیلڈر نے فیصلہ کیا کہ گیند کو بالر کی طرف پھینک دیا جائے اور ایسا ہی ہوا، جس سے بولر نے کیچ مکمل کیا جس سے بلے باز آؤٹ ہو گئے، کرکٹ کی تاریخ میں اس طرح کے واقعات انتہائی کم ہیں، جس کے سبب یہ لمحہ بھی تاریخ کے منفرد ترین لمحات میں سے 1 ہے۔

Leave a reply