یورپی رہنما امریکی روسی تیل کی پالیسی پر ناخوش

0
21
یورپی رہنما امریکی روسی تیل کی پالیسی پر ناخوش

امریکا کی جانب سے روسی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد یورپی رہنماؤں نے اس فیصلے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے روس کو مالی مدد مل سکتی ہے، جو اس کی جنگی صلاحیت کو مضبوط کرے گی، لہٰذا روس پر دباؤ قائم رکھنا لازمی ہے۔
فرانس اور یوکرین کے صدور نے بھی امریکی فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، جرمن چانسلر نے کہا کہ یہ اقدام غلط ہے اور اس سے جرمنی کی توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں تنازع ختم کرنے کے لیے واضح حکمت عملی کی کمی ہے۔

Leave a reply