یواےای کے بجلی گھر کی دیکھ بھال اب بھارت کے ہاتھ

0
207
یواےای کے بجلی گھر کی دیکھ بھال اب بھارت کے ہاتھ

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور کام ایک ہندوستانی ادارے کے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جوہری توانائی میں اسٹریٹجک شراکت داری ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

Leave a reply