یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کر دیا

یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کر دیا
یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی فوجی اڈے نیواتیم ایئربیس پر میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ نے بتایا ہے کہ ہم نے نیگیو میں نیواتیم ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے 1 آپریشن کیا جس میں ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کو استعمال کیا گیا ہے، اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے بحیرہ مردار کے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بجنے کے بعد یمن کے حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کو مار گرایا ہے۔