یمن کےالحدیدہ بندرگاہ پراسرائیلی فضائی حملے، حوثیوں کامیزائل سے جواب

0
121
یمن کےالحدیدہ بندرگاہ پراسرائیلی فضائی حملے، حوثیوں کامیزائل سے جواب

یمن کے شہر الحدیدہ میں واقع بندرگاہ ایک بار پھر فضائی حملوں کی زد میں آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بندرگاہ پر 12 حملے کیے، جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی یمن میں حوثیوں کی مبینہ فوجی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی، جس میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کے ذریعے ایران سے اسلحہ منتقل کیا جا رہا تھا۔

فضائی حملے سے قبل بندرگاہ اور اس سے منسلک بحری جہازوں کو خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نشانہ بننے والے مقامات میں تین اہم ڈوکس بھی شامل تھے، جو حالیہ حملوں کے بعد دوبارہ بحال کیے گئے تھے۔

جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغا، جس کے بعد اسرائیل کے بعض علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

حوثی ترجمان کے مطابق، گروپ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف اپنے دفاع اور ردعمل کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Leave a reply