یمنی فوج نے غیر ملکیوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا

0
151
یمنی فوج نے غیر ملکیوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا

یمنی فوج نے غیر ملکیوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا

یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل میں موجود غیر ملکیوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی ہے، اسرائیل میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار اپنی جان اور مال کی حفاظت کے لئے فوری طور پر انخلاء کریں اس لیے کہ ان کے لئے وہاں صورتحال کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہے، ابھی بھی وقت ہے وقت ضائع نہ کریں اور یمن کے میزائل جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمن کے فوجی ترجمان نے کہا کہ اگر ان میزائلوں کو اسرائیلی دفاعی نظام سے روکا گیا، تو وہ متبادل اہداف کو نشانہ بنائیں گے، ہمارے میزائل صیہونیوں کے دفاعی نظام کو مکمل ناکارہ بنا سکتے ہیں، یمنی فوج نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت کا خاتمہ نہیں ہو گا ہم میزائل حملے جاری رکھیں گے۔

Leave a reply