
ہاٹ لائن نیوز : یشما گل نے اپنی انسٹاگرام کہانیوں میں 2 جنوری کو بہن اروبا کے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔
اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں نہ صرف وہ خود بلکہ ان کی سہیلیوں ہانیہ عامر، دینانیر مبین ، کومل میر نے بھی مختلف گانوں پر رقص کرکے شادی کی تقریبات کو رونق بخشی۔
شادی کی تقریب میں اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انکی تعریف کی وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انکے ڈانس کو نامناسب قرار دیا۔









