یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے، غزہ کیلئے امدادی راستہ کھلنے کی امید

0
16

غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی تنظیم حماس نے مزید چار ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اس پیشرفت کے بعد رفح بارڈر آج کھولے جانے کا امکان ہے تاکہ امدادی قافلے متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کی حوالگی کے بعد امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو مصر اور غزہ کے درمیان اہم راستہ ہے۔

اس سے قبل بھی حماس نے ایک معاہدے کے تحت چار لاشیں اور بیس زندہ یرغمالی اسرائیل کے حوالے کیے تھے۔

ادھر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام 20 یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی مکمل ہو چکی ہے، تاہم بحران کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

Leave a reply