یاسمین راشد نے کسے شرم یاد دلا دی ؟

0
261
یاسمین راشد نے کسے شرم یاد دلا دی ؟

ہاٹ لائن نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی حیا ہوتی ہے ، پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب آپ مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں ، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر وووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں ، اگر ووٹ بیچا تو قوم آپکو معاف نہیں کرے گی ، ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں ،بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب بے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں ، میں آپ سب کی دل سے مشکور ہوں ، ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا ، کیمپین نہ کرنے دی گئی ، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا ،اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی ، امیدواروں کے نشان نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا ، میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔

Leave a reply