یاسر حسین کی موت کے حوالے سے اہم بیان جاری

0
175
یاسر حسین کی موت کے حوالے سے اہم بیان جاری

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکار، مصنف ، ہدایت کار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنی ہی موت کی جھوٹی خبر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی چیز دیکھنے کو ملی جس نے نہ صرف یاسر حسین کو غصہ دلایا بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس خبر پر پرجوش ہوگئے۔

یاسر حسین نےانسٹاگرام پر ایک اسٹوری ایڈٹ کرتے ہوئے اپنی موت سے متعلق ایک خبر کی نشاندہی کی ہے۔

پوسٹ میں، اداکار نے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو جعلی تھمب نیلز پوسٹ کرکے کلک بیٹ پیدا کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے اس خبر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس نے بھی یہ خبر پوسٹ کی ہے وہ اپنی والدہ کی بیوہ ہونے کی اگلی خبر بھی پوسٹ کرے۔

Leave a reply