ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے مشروبات
مضبوط ہڈیوں کو برقرار رکھنا مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ ذیل میں قارئین کے لیے ایسے 5 مشروبات کی فہرست دی گئی ہے جو صحت مند ہڈیوں کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
دودھ:
دودھ کیلشیم کاانتہائی بہترین ذریعہ ہےجوہڈیوں کی صحت کیلیے ضروری ہے۔ اس میں وٹامن ڈی بھی وافر ہوتا ہےجوکیلشیم کوجذب کرنےمیں مدد کرتاہے۔
کینو کا جوس:
کینو کا جوس کیلشیم اور وٹامن ڈی کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی دونوں مضبوط ہڈیوں کے لیے اہم ہیں۔
دہی:
دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور پروبائیوٹکس بھی فراہم کرتا ہے جو غذائی اجزاء کو جذب کرنے اور آنتوں کی مجموعی صحت میں مدد کرتا ہے۔
ہڈیوں کا شوربہ:
گھر میں بنے ہوئے ہڈیوں کے شوربے میں کیلشیم، میگنیشیم ، فاسفورس جیسے معدنیات کے ساتھ ساتھ کولیجن بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔
سبز سبزیوں کا جوس:
ہری سبزیوں سے تیار کردہ جوس کیلشیم اور دیگر صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کو دیگر پھلوں کے ساتھ ملا کر بھی ذائقہ کے ساتھ ساتھ صحت کے فوائد کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔








