ہوٹل میں آگ ؛ 76 ہلاک ، 50 سے زائد زخمی

0
174
ہوٹل میں آگ ؛ 76 ہلاک ، 50 سے زائد زخمی

ہاٹ لائن نیوز : شمال مغربی ترکی میں ایک اسکی ریزورٹ ہوٹل میں پیر کی رات خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہو گئی ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

ترکیہ کے علاقے کارتالکیا میں واقع 12 منزلہ گرینڈ کارٹیل ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں دوپہر 3 بج کر 27 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔آگ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی اور دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق آگ سے بچنے کیلیے 2 افراد نے گھبرا کر عمارت سے چھلانگ لگا دی اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دوسروں نے چادروں اور کمبلوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کی کھڑکیوں سے نیچےاترنے کی کوشش کی۔

ترکیہ وزارت داخلہ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply