ہنر مند افراد کے لیے یو اے ای سب سے پرکشش ملک

0
258
ہنر مند افراد کے لیے یو اے ای سب سے پرکشش ملک

ہاٹ لائن نیوز : عالمی افرادی قوت کے شعبے سے وابستہ ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جہاں مختلف ممالک کے ٹیلنٹ کو سب سے زیادہ راغب کیا جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے افرادی قوت کے شعبے سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ سب سے زیادہ مانگ میں دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ فرانس، برطانیہ اور سنگاپور بھی ترجیحی ملازمتوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “جن شعبوں میں ورکرز کے لیے ملازمتیں پیدا کی گئیں ان میں فنانس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر پروگرامنگ،سروسز، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ شامل ہیں۔

Leave a reply