ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ گن بھی نہیں سکو گے

0
213
ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ گن بھی نہیں سکو گے

ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ گن بھی نہیں سکو گے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ مودی صاحب ظلم کی انتہا کر دیں گے تو اسطرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں تو اس طرح تو ہوتا ہے، مستقل کرفیو نافذ اور زندگی تنگ کریں، دس لاکھ فوجی مسلط کریں تو ایسا تو ہوتا ہے، واردات آپ کی دہشتگردانہ ذہنیت کا کارنامہ ہے کیونکہ ظلم پھر ظلم ہے جب بڑھتا ہے تو مٹ ہی جاتا ہے، خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جمے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو، محبت بانٹیں، آپ گجرات نہیں بھارت کے وزیراعظم ہیں،ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہو سکے گی، بھارت کےاندربھی شانتی رکھیں اور ہمسایوں کے ساتھ بھی شانتی سے رہیں، دہشت گردی امریکہ، کینیڈا اورہمسایوں کوایکسپورٹ نہ کریں، آپ اپنی اوقات میں ہی رہیں۔

Leave a reply