
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے تین تلوار میں ہندو برادری نے تین سال قبل سکھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی سات سالہ پریا کماری کی بازیابی کے لیے دھرنا دیا۔
دھرنے میں ہندو برادری کے ساتھ سول سوسائٹی اور رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے بھی شرکت کی۔
ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ پولیس تین سال سے پریا کو بازیاب نہیں کر سکی، کون جانتا ہے کہ پریا کماری کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہیں۔
تین تلوار میں اضافی پولیس فورس کو طلب کیا گیا جب مظاہرین نے تین تلوار کے ارد گرد سڑکیں بلاک کرنے کی کوشش کی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر چھوڑ دیا گیا۔









