
ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، میچ ریفری جوگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینون ، جو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں ، نے ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان میں میچوں میں اپنے فرائض سرانجام دینے سے انکار کردیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، ایک ذریعہ نے بتایا کہ نتن مینون نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ، پاکستان جانے سے انکار کردیاہے دوسری طرف ، جوگل سری ناتھ ، جو اسوقت ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین وائٹ بال سیریز میں ریفری کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ، نے تصدیق کی کہ وہ گھر سے دور رہنیکی وجہ سے تھک گئے ہیں اوراب گھر چھٹی پر جارہے ہیں۔
آئی سی سی نے بدھ کے روز چیمپئنز ٹرافی کےآفیشلزکا اعلان کیا ، جس نے ہندوستانی آفیشلز کی عدم موجودگی کی تصدیق کردی۔ چونکہ ہندوستان اپنے تمام میچ بشمول سیمی فائنل اور فائنل (اگر کوالیفائی کرتا ہے) تودبئی میں کھیلےگا، اور غیر جانبدار آفیشلز کی شرط ہے ، لہذا ہندوستانی افیشلزکو یقینی طور پر ٹورنامنٹ سےباہرہوناپڑےگا۔









