ہندوستانی آئین کی کتابیں خالی ہیں، الفاظ بھی غائب ہیں

0
125

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں آئین کی کاپیوں کو لے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جب کانگریس نے راہول گاندھی سے متعلق ایک تقریب کے شرکاء میں آئین کی کاپیاں تقسیم کیں تو کئی صفحات سادہ نکلے۔

یہ واقعہ مہاراشٹر کا ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پر سادہ صفحات پر مشتمل آئین دینے کا الزام لگایا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آئین کون شائع کرتا ہے؟ ناگپور میں سمودھن سمامن سمیلان میں پرنٹنگ کے نقائص کے ساتھ آئین کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں آئین کی ناقص کاپیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ابتدائی صفحات غائب تھے۔

تبصروں میں لکھا گیا کہ آئین بھی کانگریس کی طرف سے دی گئی ضمانتوں کی طرح خالی اور کھوکھلا نکلا۔ جعلی گاندھی کی طرح یہ بھی جعلی ہے۔

Leave a reply