ہم پھر کورکمانڈر ہاوس جائیں گے : علیمہ خان

0
214
ہم پھر کورکمانڈر ہاوس جائیں گے : علیمہ خان

انسداد دہشتگردی عدالت کےباہر علیمہ خان نے میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہاہےکہ عوام کامینڈیٹ چوری کیاگیاہےلوگ غربت کی لائن سےنیچے چلےجائینگے ، ہم آٹھ سو دہشت گرد اگلی بار میڈیا کو ساتھ لے کر جائیں گے ،ہم پر ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ،ہم مریم نواز کو ساتھ لے کر جائیں گے ، ہم ماڈل ٹاؤن ، کلمہ چوک جائیں گے ، آپ اور ہم پیدل یہ سفر کریں گے اور تفتیشی کو ساتھ لے کر جائیں گے ، ہم ماڈل ٹاؤن ن لیگ کے دفتر ، پھر ہم کلمہ چوک اور پھر ہم کور کمانڈر کے گھر جائیں گے ، ہم چیف منسٹر اور تفتیشی افسر کو تفتیش کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ نو مئی کا جناح ہاؤس حملہ کیس پر سماعت ہوئی ہے ، ہم رات 12 بجے اس کیس کے لیے آئے ہیں ، ہم ادھر آئے ہیں تو جج ہی نہیں ہے کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے ، لوگوں کو نو ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے جو تفتیش مکمل نہیں ہو رہی ہے ، ایف آئی اے اسلام آباد نے بھی طلب کر رکھا ہے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی ٹھیک ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی ، سپریٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا کہ ہم اپنے ڈاکٹر ارینج کریں، سپریٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے ، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں ، ججز کی تیاری نہیں تھی کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس ٹرائل کیے جائیں گے ۔

Leave a reply