
ہاٹ لائن نیوز : کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے کہا ہے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں، حکومت ہم سے تو بات کرے، انہوں نے کہا کہ کوئی ہم سے تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہم پُرامن احتجاج کریں گے، خدشہ ہے اگلی کپاس اور گنا کی فصلیں بھی اسی پالیسی کا شکار ہوں گی، کسانوں کو زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار کی طرف راغب کیا گیا تھا۔
گندم خریداری کے موقع پر محکمۂ ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، کسانوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، کسانوں کو گرفتار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ اور جماعت اسلامی سولہ مئی کو لاہور میں احتجاج کرے گی، 16 مئی کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا ہو گا۔








