ہم ایران پر حملے میں ملوث نہیں ہیں، برطانوی حکومت

ہم ایران پر حملے میں ملوث نہیں ہیں، برطانوی حکومت
برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن کا آغاز ’گھنٹوں میں ہو گا، دن نہیں لگیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملوں میں برطانیہ کا کوئی کردار نہیں، اس کے باوجود ہم نے وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں، ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں وہاں کیسے نکالیں اور برطانوی تنصیبات، اڈوں اور عملے کا دفاع کیسے کیا جائے گا ؟ انہوں نے برطانوی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی موجودگی رجسٹر کرائیں تاکہ حکومت کو علم ہو سکے، جیسے ہی اسرائیل کی فضائی حدود کھلے گی، فوری طور پر چارٹر طیاروں سے شہریوں کے انخلا شروع ہو جائے گا۔








