ہمارے خطے میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کی سستی کاپی ہے

0
131
ہمارے خطے میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کی سستی کاپی ہے

ہمارے خطے میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کی سستی کاپی ہے

قومی اسمبلی میں سابق وزیر خارجہ بلاول نے تقریر کے دوران کہا کہ ’’ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی ایک سستی کاپی موجود ہے، فخر ہےکہ ہم نے اس سستی کاپی کو سفارتکاری، جنگ اور بیانیہ کی سطح پر شکست دی” انھوں نے کہا کہ ’’ہم جہاں جہاں بھی گئے ہم نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جہاں جہاں پر ہم گئے پیچھے پیچھے اس سستی کاپی کے نمائندے بھی پہنچ گئے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پانی روکنے کی دھمکی دی ہے اگر خدانخواستہ اس نے ہمارا پانی روکا تو ہمیں جنگ لڑنا پڑے گی، انڈیا ہمارے دریاؤں پر ڈیم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو جنگ ہو گی، اگر جنگ ہوتی ہے تو اس میں بھی انڈیا کو شکست دیں گے، اور تمام دریاؤں سے پاکستان کے عوام کو پانی واپس دلائیں گے۔

Leave a reply