ہلدی والے نیم گرم دودھ کے فوائد

ہلدی والے نیم گرم دودھ کے فوائد
ہلدی والا نیم گرم دودھ صدیوں سے دیسی اور ہومیو پیتھک علاج میں استعمال ہوتا آ رہا ہے، اس کے بے شمار حیرت انگیز فوائد ہیں، ہلدی اور دودھ کے غذائی اجزاء ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اثرات کو بڑھا دیتے ہیں، سونے سے پہلے ہلدی ملا دودھ پینے سے نیند اچھی آتی ہے۔
یہ دودھ ذہنی دباؤ کم کر کے دماغ کو سکون دیتا ہے، ہلدی والا دودھ خون کو صاف کرتا ہے، جوڑاں کے درد اور ہڈیوں کی کمزوری میں آرام ملتا ہے، یہ دودھ جسم کو گرمائش دیتا ہے، ہلدی جگر سے زہریلے مادے ختم کرنے میں مددگار ہوتی ہے اور یہ دودھ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے۔









