ہسپانوی بادشاہ اور وزیراعظم کا کیچڑ کے ساتھ استقبال

0
191
ہسپانوی بادشاہ اور وزیراعظم کا کیچڑ کے ساتھ استقبال

ہاٹ لائن نیوز : شدید سیلاب نے ویلینسیا کے مضافاتی علاقوں کو متاثر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ وہیں اسپین کے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیراعظم نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تو سینکڑوں مشتعل رہائشیوں نے ان پر کیچڑ اچھالنا شروع کردیا۔

ویلنسیا کے شہریوں نے اتوار کو کنگ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم کے دورے کے دوران پرتشدد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شاہی خاندان اور وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا معائنہ کرنے اور متاثرین سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے لیکن احتجاج کے دوران کسی نے ان پر کیچڑ سے حملہ کردیا۔

ان کی آمد کے موقع پر وہاں موجود کچھ لوگوں نے ‘قاتل، قاتل’ کے نعرے لگائے۔ باڈی گارڈز نے شاہی خاندان کی حفاظت کے لیے انہیں چھتریوں سے ڈھال دیا۔

Leave a reply