ہزاروں پاکستانی حج سے محروم ہو جائیں گے

0
218
ہزاروں پاکستانی حج سے محروم ہو جائیں گے

ہزاروں پاکستانی حج سے محروم ہو جائیں گے

رواں سال 67 ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، نجی ٹور آپریٹرز کے حج کے لیے جمع کروائے گے 36 ارب روپے بھی پھنس گئے ہیں، ملک میں حکومت کی جانب سے حج پالیسی کی تاخیر سے منظوری دیے جانے کے سبب درخواستیں بروقت جمع نہ ہو سکیں، جس کی وجہ سے کم وقت ملا اور انتظامات نہ ہو سکے جب کہ ساری رقم سعودی عرب بھی چلی گئی۔

سعودی حکومت سے بروقت رابطے نہ ہونے اور انتظامات نہ کیے جانے کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے، ادھر سعودی حکومت نے بھی رقم واپس کرنے کی بجائے اگلے سال ایڈجسٹ کرنے کا کہا ہے، اس سال پرائیویٹ حج اسکیم سے تئیس ہزار 620 عازمین حج پر جا سکیں گے، جب کہ نجی حج کوٹے پر ہر سال تقریباً نوے ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔

Leave a reply