ہر پاکستانی بچہ وطن کا سپاہی ہے

0
194
ہر پاکستانی بچہ وطن کا سپاہی ہے

ہر پاکستانی بچہ وطن کا سپاہی ہے

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کےہر چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے، وقت آنے پر یہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، پاکستان کے لیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی میں موجود ہے اور ہر بندہ اپنے ملک اور دین کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حالات جنگ کی طرف نہیں جائیں گے کیونکہ اگر یہ سب ہونا ہوتا تو اب تک حالات بگڑ چکے ہوتے البتہ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا تو ہر بچہ اور ہر فرد ملک کی حفاظت کے لیے میدان میں آئے گا۔

Leave a reply