ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام

0
170
ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام

ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام ہے، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 1 مئی قربانی، ہمت اور جہدوجہد کا روشن باب ہے،ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں، نہ صرف آج کا دن بلکہ ہر دن کیونکہ محنت کش طبقہ رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تیز رفتار اور پائیدار ترقی محنتی اور پرعزم افرادی قوت کی بدولت ہی ممکن ہے، آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Leave a reply