ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں مل گئیں

0
202
ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں مل گئیں

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہرگ کے علاقے شعبان سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ہرنائی سے موصول ہونے والی انتہائی افسوسناک اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے زرغون غر میں لوئیزوار سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو انتہائی خستہ حالت میں ہیں۔ شام 7 بجے کے قریب دیکھا گیا کہ تمام افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی فورسز کو اب تک 6 لاشیں ملی ہیں جب کہ مزید تفتیش اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply