ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے وقت ضائع کر رہی ہے

0
244
ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے وقت ضائع کر رہی ہے

ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے وقت ضائع کر رہی ہے

پاکستان سمیت بھارت میں مقبول ترین پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ٹی وی شو میں میزبان نادیہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہانیہ عامر کی بات کی جائے تو انہیں پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے، تاہم بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد رہتی ہے۔

ہانیہ کے بارے میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ جلد بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت سانجھ اور سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں کام کریں گی،
نادیہ خان نے ہانیہ کے بارے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ بھارت میں پی۔ آر سے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کی بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، ان کو پاکستان میں کام کرنا چاہئے، جہاں پر انہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصل چاہنے والے ہیں۔

Leave a reply