ہائی پاوربورڈمیں پہلی بارسیاسی شخصیات کی تقرری

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اوروزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاور سلیکشن بورڈکا ممبر مقرر کردیاگیا ہے۔
ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تقرری اور ترقی کافیصلہ کرتا ہے۔ ہائی پاور بورڈ میں پہلی بار سیاسی شخصیات کوتعینات کیاگیاہے۔
وزیراعظم، کابینہ سیکرٹری، اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کے سیکرٹری بورڈ کے ممبرہوتےہیں۔








