ہائیکورٹ، زیادتی کیس میں 10 سالہ بچی کا ٹو فنگر ٹیسٹ کرنے کیخلاف اہم سماعت

0
162
ہائیکورٹ، زیادتی کیس میں 10 سالہ بچی کا ٹو فنگر ٹیسٹ کرنے کیخلاف اہم سماعت

لاہور ہائیکورٹ، زیادتی کیس میں 10 سالہ بچی کا ٹو فنگر ٹیسٹ کرنے کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت
عدالت کی قانون کیخلاف میڈیکل سرٹیفیکیٹس کے اجراء پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

جسٹس فاروق حیدر نے ملزم سلمان طاہر کی نیا میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست پر سماعت کی
ملزم کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے
کیا پنجاب حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی اقدام نہیں کیا؟ عدالت کا سرکاری وکیل سے استفسار

ٹوفنگر ٹیسٹ کے معاملے پر سندھ حکومت اقدامات کر چکی لیکن پنجاب نے کچھ نہیں کیا، جسٹس فاروق حیدر
آج بھی پنجاب کے ہسپتالوں میں خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری ہو رہے ہیں، جسٹس فاروق حیدر
یہ افسوسناک ہے کہ متعدد عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کے مطابق سرٹیفیکیٹ جاری نہیں ہو رہے، جسٹس فاروق
جھوٹے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی بنیاد پر زیادتی کے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ رکنا چاہیئے، میاں دائود ایڈووکیٹ

عدالت کیلئے یہ معاملات انتہائی تشویشناک ہیں، جسٹس فاروق حیدر
ٹوفنگر ٹیسٹ اور خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹس کے معاملے پر لارجر بنچ کی سفارش کر رہے ہیں، جسٹس فاروق حیدر
فوری طور پر اس فائل کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے روبرو لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے پیش کیا جائے، جسٹس فاروق حیدر کا حکم
درخواستگزار کیخلاف ملت پارک پولیس نے 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

سروسز ہسپتال کی ایڈہاک ڈاکٹر علیزہ گل نے متاثرہ بچی کا بوگس اور خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ
بوگس میڈیکل میں ڈاکٹر علیزہ گل نے متاثرہ بچی کا ٹو فنگر ٹیسٹ بھی کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ
10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہی نہیں لیکن ڈاکٹر علیزہ گل نے ٹو فنگر ٹیسٹ کا بوگس میڈیکل جاری کر دیا، وکیل درخواستگزار
لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹو فنگر ٹیسٹ انسانیت کیخلاف جرم ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ
متاثرہ بچی کے معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا جائے، استدعا

Leave a reply