
ہاٹ لائن نیوز : این اے 148 ملتان ون کے ضمنی انتخاب میں علی قاسم گیلانی کی جیت کے نتیجے میں گیلانی خاندان نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس وقت ان کے چار صاحبزادے پارلیمنٹ میں موجود ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شامل ہیں، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے چیئرمین ہیں جب کہ ان کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی گزشتہ شب قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
ان کے دوسرے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی این اے 151 ملتان سے رکن قومی اسمبلی ہیں، تیسرے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی این اے 152 ملتان سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ ان کے چوتھے بیٹے سید علی حیدر گیلانی پی پی 213 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔









