گیس کی لیک ہونے والی لائن نے سڑک پر آگ بھڑکا دی

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع ننکانہ کے قصبہ شاہکوٹ میں سوئی گیس کی لائن لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی۔
ننکانہ روڈ پر گاڑی میں آگ لگ گئی، کار مکمل طور پر جل گئی تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔ آگ پر قابو پانے کیلیے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔









