گیس کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے موسم سرما سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کے ریوالونگ کریڈٹ میں 46 ارب روپے کے اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کے خسارے میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور گیس سیکٹر کا گھومتا ہوا ، قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزہ سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال ہوگا اور گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے 21 ارب روپے کا شارٹ فال ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کیلیےسمری تیار کر لی گئی ہے جسے ای سی سی کے آئندہ کےاجلاس میں پیش کیاجائےگا۔








