گیس کنٹینردھماکہ ؛ زخمی عورت کےہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ہاٹ لائن نیوز : ملتان میں گیس کنٹینر کے دھماکے میں زخمی ہونیوالی ایک عورت نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
ذرائع کیمطابق ، زخمی خاتون کا نام صغران بی بی ہے ، جسکاجسم 10 فیصد تک جل گیا ہے۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک عورت کے جڑواں بچے پیدا ہوئےہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے۔ اس خاتون کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ بچوں کی حالت اچھی ہے۔









