گیس لیکیج کےباعث آگ لگ گئی

0
267
گیس لیکیج کےباعث آگ لگ گئی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جیل روڈ پر واقع سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آگ لگنے سے ہیڈ کانسٹیبل طارق، انکی اہلیہ اور 6 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ زخمی 4 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول برنس سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آگ لگنے سے گھریلو سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

Leave a reply