
ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں عید کے دوسرے روز گھر میں گیس لیکج سے مزید 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔
ہسپتال میں زیر علاج تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عید کے دوسرے روز تھانہ بٹالہ کالونی کے محلہ شریف پورہ میں ایک گھر کے کمرے میں اے سی گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی








