
گیس لیکج دھماکے سے 7 افراد زخمی
راولپنڈی میں گیس لیکیج ہونے کے بعد سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار بچوں اور دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے، متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سلنڈر پھٹنے کا یہ واقعہ تھانہ نصیر آباد میں رینج روڈ پر پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، غیر معیاری ایل۔ پی۔جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات عام ہیں، اوگرا کی طرف سے متعین کردہ حفاظتی معیارات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، معمولی غفلت سے کئی جانوں کا ضیاع ہو جاتا ہے، ایل۔ پی۔جی سلنڈرز استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔









