گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکا ؛ 2 افراد جاں بحق

0
156
گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکا ؛ 2 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 2 افراد جانبحق ہوگئے۔

یہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع گیس سیلنڈر کی دکان میں سیلنڈر پھٹنے کے سبب پیش آیا، جہاں دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے کیوجہ سے دکان میں موجود دیگر سامان بھی جل گیا۔

آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے دو ٹینڈر جائے وقوعہ پہنچ گئے جسکے بعد آگ پر قابو پالیاگیا اور آگ بجھانےکےبعد دکان کے معائنے کے دوران جلنےوالےملبےسے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

Leave a reply