گیارہ روز سے لاپتہ7سالہ سارم کی لاش مل گئی

0
166
گیارہ روز سے لاپتہ7سالہ سارم کی لاش مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : شمالی کراچی کے علاقے شہر قائد میں 11 روز سے لاپتہ سات سالہ سارم کی لاش گھر کے قریب ٹینک سے ملی۔

پولیس کیمطابق سارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جسکی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پانی کی ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا گیا تھا، بچہ غلطی سے گرا یا کسی نےجان بوجھ کرپھینک دیا۔ بچے کی لاش دیکھ کر ماں غم سے نڈھال ہو گئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ٹینک کو دو بار چیک کیا، عین ممکن ہے وقت گزرنے کیساتھ لاش سامنے آئی اور جب ٹینک کو چیک کیا گیا تو لاش پانی میں ڈوبی ہوئی تھی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بظاہر بچے کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، بچہ پانی کی ٹینکی سے اسی طرح مردہ پایا گیا جسطرح اس نے کپڑے پہن رکھے تھے۔ پولیس کارروائی کے بعد سارم کی لاش عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Leave a reply