
گھریلو حالات سے تنگ 2 بہنوں نے خودکشی کر لی
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں 2 بہنوں نے خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق دونوں بہنوں نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے، دونوں بہنوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کچھ عرصہ پہلے اورنگی ٹاؤن میں 2 بہنوں نے گھریلو تنازع پر پر خودکشی کرلی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق گھر والے دونوں بہنوں کی خودکشی کو غربت اور گھریلو تنازع کا معاملہ بتاتے ہیں لیکن پولیس دونوں بہنوں کی خودکشی کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔









