
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نےایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔
نوٹیفکیشن کیمطابق یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جسکے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔









