گھروں میں شیراورچیتے جیسے جانور رکھنے پرمکمل پابندی عائد

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت قوانین نافذ کیے ہیں ، جسکے تحت گھروں میں شیر ، پوما ، چیتا اور جیگوار کو رکھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وائلڈ لائف رولز نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کیمطابق ، جنگلی حیات کے معاملات سننے کیلئے خصوصی عدالتیں تشکیل دی جائینگی۔ وائلڈ لائف ایکٹ کیخلاف ورزی کرنیوالوں پر 1 لاکھ روپے سے لے کر 5 ملین روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور اسے 5 سے 7 سال تک قید کیا جاسکتا ہے۔
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں پر گھروں میں رکھنےپرپابندی عائد کردی گئی ہے ، جبکہ بغیر کسی لائسنس کے خطرناک جانوروں کورکھنےپر سخت کارروائی کی جائیگی۔ اسکے علاوہ ، جنگلی حیات کے بہتر تحفظ کو یقینی بنانیکے لئے ، محفوظ اور معیاری رہائش کیلئے نئے معیارات متعارف کروائے گئے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف نے متنبہ کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی ، اور غیر قانونی طور پرجنگلی جانوررکھنےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔








