گوہر رشید نےشادی کااعلان کردیا؟

0
192
گوہر رشید نےشادی کااعلان کردیا؟

ہاٹ لائن نیوز : اداکار گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق تازہ ترین وائرل ہونیوالی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار فی الحال وائرل ہیش ٹیگ میرے یار کی شادی کے لئے سرخیوں میں ہیں اور مداحوں کا خیال ہے کہ گوہر رشیداورکبری خان جلد ہی شادی کےبندھن میں بندھ جائیں گے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک گفتگو میں سب سے زیادہ وائرل ہونیوالی خبروں کے بارے میں جلد راز فاش کرنیکا وعدہ کیا ہے کہ دولہا اور دلہن کون ہیں؟

گوہر رشید نے صحافی سے گفتگو میں کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس خبر کو جلد منظر عام پر لاؤں گا۔ میں آپکو بتاؤں گا کہ کس کی شادی ہو رہی ہے اور میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے۔ بلکہ اصل میں شادی ہورہی ہے۔

Leave a reply