گوگل کا پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تحفہ

0
49

اسلام آباد: گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کو گوگل اے آئی پرو پلان کی ایک سالہ رکنیت مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔

یہ سہولت گوگل کی جانب سے طلبہ کی تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مشن کا حصہ ہے، تاکہ وہ جدید ترین مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یاد رہے کہ گوگل اے آئی پرو پلان کی ماہانہ فیس پاکستان میں تقریباً 5600 روپے ہے، جو اب پاکستانی طلبہ کے لیے سال بھر کے لیے بلامعاوضہ دستیاب ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت طلبہ کو درج ذیل جدید فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی:

🔹 جیمنی 2.5 ماڈل تک رسائی:
طلبہ تحقیق، اسائنمنٹس اور تخلیقی منصوبوں کے لیے ڈیپ ریسرچ جیسے جدید فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

🔹 گوگل ایپس میںاے آئی معاونت:
جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے ای میلز کا خلاصہ، پریزنٹیشنز، ڈیٹا تجزیہ اور دیگر علمی کاموں کو آسان بنایا جا سکے گا۔

🔹 نوٹ بک ایل ایم :
یہ گوگل کا ایک ذاتی نوعیت کا تحقیقی اور تحریری ٹول ہے، جو اضافی آڈیو اوورویوز اور نوٹ بکس جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

🔹 تخلیقی ویڈیوز اور تصاویر کی تیاری:
ویو 3 اور فلو جیسے جدید فیچرز کے ذریعے تحریر یا تصاویر سے ویڈیوز اور گرافکس بنانا ممکن ہوگا۔

🔹 2 ٹیرا بائٹ کلاؤڈ اسٹوریج:
گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں اضافی اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی تاکہ طلبہ اپنا تمام تعلیمی مواد محفوظ رکھ سکیں۔

پاکستانی طلبہ جو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے، وہ اس مفت پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں:

🔗 https://one.google.com/intl/en/about/articles/google-ai-for-students

یہ شاندار تعلیمی پیشکش پاکستان سمیت ایشیا پیسیفک کے متعدد ممالک میں متعارف کروائی گئی ہے، تاکہ خطے کے طلبہ بھی جدید AI ٹولز تک رسائی حاصل کر کے تعلیمی میدان میں ترقی کر سکیں۔

Leave a reply