
گوگل نے اپنے مشہور اے آئی امیج جنریشن پلیٹ فارم کے نئے اور زیادہ طاقتور ورژن نانو بنانا پرو کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ جدید ٹول جیمنائی 3 پرو ماڈل پر مبنی ہے اور تخلیقی ڈیزائن سے لے کر پیچیدہ ویژولز تک ہر طرح کی امیج جنریشن میں زیادہ درست اور بہتر نتائج فراہم کرتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ نیا ٹول صارفین کو مختلف خیالات کو بصری شکل دینے میں مدد دے گا، جن میں انفوگرافکس، نوٹس کو ڈایاگرام میں تبدیل کرنا اور دیگر تخلیقی کام شامل ہیں۔
اردو ٹیکسٹ کی درست انضمام کی سہولت
پہلے ورژن کے برعکس، نانو بنانا پرو میں اب تصاویر کے اندر اردو متن کو درست انداز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹول مختلف فونٹس اور خطاطی پر مبنی ٹیکسٹ کو بھی تصویر کا حصہ بنا سکتا ہے۔
بہتر سمجھ بوجھ اور رئیل ٹائم معلومات
گوگل کے مطابق نانو بنانا پرو کا ماڈل پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ہدایات سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رئیل ٹائم معلومات کے مطابق نتائج فراہم کرتا ہے۔ اس خصوصیت کے باعث یہ تعلیمی مقاصد کے لیے مثالیں تیار کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
اضافی صلاحیتیں
14 مختلف تصاویر کو ملا کر نئی تصویر تیار کرنے کی سہولت
5 افراد تک کی درست شناخت
زیادہ تناظر کے مطابق اور درست ویژول تخلیق کرنے کی قابلیت
فری اور پیڈ ورژن کی دستیابی
گوگل کے مطابق مفت صارفین روزانہ محدود تعداد میں تصاویر بنا سکیں گے، جبکہ ماہانہ سبسکرپشن والے صارفین کو زیادہ تصاویر جنریٹ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ جیمنائی ایپ میں “Create Image” کے آپشن کے تحت Thinking Model منتخب کرنے پر نانو بنانا پرو فعال ہو جاتا ہے۔









