گوگل والیٹ پاکستان میں بھی آرہاہے؟

0
168
گوگل والیٹ پاکستان میں بھی آرہاہے؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے، لیک ہونیوالی معلومات کے مطابق ٹیک کمپنی گوگل کا ڈیجیٹل والیٹ اور پیمنٹ سسٹم جلد پاکستان میں لانچ ہونے جا رہا ہے۔

یہ خبر ڈویلپر کی جانب سے ایک لیک ہونے والے ریلیز نوٹ سے آئی ہے، جس میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں دکھایا گیا ہے جو جلد ہی گوگل والیٹ کی حمایت حاصل کرنیکے لیے تیار ہیں۔

اگرچہ گوگل نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فیچر مستقبل قریب میں ملک میں دستیاب ہوگا۔

اسکرین شاٹ کیمطابق، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک وسیع رول آؤٹ ہے جس میں پاکستان اور دیگر ممالک جیسے مصر، وینزویلا، برمودا، کمبوڈیا، ایل سلواڈور، اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔

Leave a reply