گوگل نے نیافیچر پیش کردیا ؟

0
299

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) اطلاعات ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر موبائل کی طرح ‘ڈسکور’ فیچر پیش کرے گی۔

‘Discover’ فیچر میں صارفین کو کوئی مواد تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مواد خود بخود مرکزی صفحہ پر ظاہر ہو جاتا ہے۔

اس فیچر کو ابتدائی طور پر 2018 میں گوگل کے موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جسے بعد میں تمام ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔

فی الحال، جیسے ہی کوئی صارف موبائل پر گوگل کھولتا ہے، سرچ انجن کے نیچے مختلف وائرل خبروں، موسم کی رپورٹس اور دیگر مواد کے لنکس ‘Discover’ فیچر کے حصے کے طور پر نظر آتے ہیں۔

اب اسی طرح کی خبریں، موسم اور کاروباری صورتحال کی اپ ڈیٹس کو گوگل سرچ انجن کے صفحہ اول پر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی شیئر کرے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘مین پاور یوزر’ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ڈیسک ٹاپ پر ‘ڈسکور’ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ‘ڈسکور’ فیچر کو بھارت میں آزمایا جا رہا ہے، جب کہ آزمائشی فیچر جلد ہی دوسرے ممالک میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ میں گوگل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سرچ انجن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی ڈیسک ٹاپ پر ‘Discover’ فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔

اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد جیسے ہی ڈیسک ٹاپ صارفین گوگل کو کھولیں گے، انہیں پہلے صفحے پر متعدد وائرل خبریں، موسم اور کاروباری معلومات نظر آئیں گی۔

اس تبدیلی کو گوگل کی جانب سے حالیہ دنوں میں ڈیسک ٹاپ پر کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ فیچر کب متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply