گوگل میپ کے باعث افسوسناک حادثہ، چار افراد جاں بحق

0
157
گوگل میپ کے باعث افسوسناک حادثہ، چار افراد جاں بحق

راجستھان، بھارت — ریاست راجستھان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران ایک فیملی دریا میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق، خاندان ایک مذہبی سفر سے واپسی پر تھا جب اُن کی وین گوگل میپ کی رہنمائی کے تحت ایک ایسے پل پر پہنچ گئی جو کافی عرصے سے بند تھا۔ پل پر گاڑی پھنس گئی اور تیز پانی کے بہاؤ کی وجہ سے دریا میں بہہ گئی۔

مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں کے مطابق، حادثے میں دو خواتین اور دو بچے جان بحق ہوئے، جبکہ پانچ افراد کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ سومی اپریڈا پل پر پیش آیا، جو بند ہونے کے باوجود گوگل میپ پر فعال دکھائی دے رہا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a reply