گوگل میپ کاکارنامہ، فرانسیسی نیپال کےبجائے ہندوستان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : گوگل میپ کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کوئی شخص اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی نامعلوم مقام پر پہنچ گیا ہے یا گوگل میپ نے حادثے کا سبب بنادیا۔
اب حال ہی میں گوگل میپ پر بھروسہ کرنیوالے دو فرانسیسی سیاح نیپال جانےکےبجائےبریلی پہنچ گئے۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، دو فرانسیسی سیاح روڈ سائیکل پردہلی سے کھٹمنڈو کا سفرکررہے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ راستہ گمراہ ہوگیا۔ یہ دونوں غلطی سے کوری ڈیم کےقریب پہنچے۔ مقامی دیہاتیوں نے انکورات کے وقت دیکھا اور انکی مددکیلئے انکو قریبی پولیس اسٹیشن لے گئے۔
پولیس نے لاپتہ سائیکل سواروں کو گاؤں کے رہنماکےگھر رات گزارنے کی اجازت دیکر انکی مدد کی۔ اگلی صبح، اس نے انہیں ہدایت دی کہ کیسے واپسراستےپر آنا ہے اور انکوصحیح راستہ بتاکر روانہ کردیا۔









