گوگل میپس میں نیا فیچر: پارک کی گئی گاڑی تلاش کرنا ہوا آسان

0
118
گوگل میپس میں نیا فیچر: پارک کی گئی گاڑی تلاش کرنا ہوا آسان

گوگل میپس نے صارفین کے لیے ایک نیا سہولت بخش فیچر متعارف کرایا ہے جو اب پارکنگ لاٹ میں گاڑی ڈھونڈنے کی جھنجھٹ ختم کرے گا۔ اس فیچر کی بدولت آپ جہاں بھی گاڑی پارک کریں گے، میپس خود بخود اس جگہ کو محفوظ کر لے گا۔

یہ نیا آپشن فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسے استعمال کرنا نہایت سادہ ہے:
بس اپنے آئی فون کو کار پلے، بلیوٹوتھ یا یو ایس بی کے ذریعے گاڑی سے کنیکٹ کریں۔ جب بھی آپ گاڑی روکیں گے، گوگل میپس خودکار طور پر پارکنگ لوکیشن نشان زد کر دے گا، جہاں ایک پن ’You parked here‘ کے عنوان کے ساتھ دکھائی دے گی۔ جیسے ہی آپ دوبارہ ڈرائیونگ شروع کریں گے، یہ نشانی غائب ہو جائے گی۔

یہ فیچر دراصل گوگل میپس کے پرانے “Save where you parked” ٹول کی بہتر اور جدید شکل ہے، جبکہ سابقہ فیچر بھی بیک وقت موجود رہے گا۔

Leave a reply